“آسانی سے اپنے موبائل کا لاک کھولیں: اینڈروئیڈ فون کے لیے ٹپس اور ٹرکس”

0
65

آج کل اینڈرائڈ فون تقریباً ہر فرد کے پاس موجود ہے چاہے وہ کوئی بچہ ہو یا بڑا، پھر اسمارٹ فون کے کافی مسائل بھی ہوتے ہیں۔ اکثر و بیشتر لوگ اپنے موبائل پر پاسورڈ لگا کر بھول جاتے ہیں اور ان کا فون لاک ہو جاتا ہے۔ اب اسے کھولیں کیسے؟ آج ہم آپ کو اسی کا آسان طریقہ بتانے والے ہیں جس سے آپ کا فون انتہائی آسانی سے کھل جائے گا۔

فیکٹری ری سیٹ
اس کے لیے آپ سب سے پہلے اپنے فون کو آف کریں، اس کے بعد والیوم ڈاؤن اور پاور بٹن کو ایک ساتھ کچھ سیکنڈز کے لئے دبا کر رکھیں، کچھ سیکنڈ ایسا کرنے کے بعد ریکوری موڈ میں انٹر کریں اور یس ڈیلیٹ آل یوزر کو سلیکٹ کریں۔ اس کے بعد اپنے فون کو ریبوٹ کر لیں اس طرح یہ ان لاک ہو جائے گا۔

واضح رہے اس عمل سے آپ کے فون کا ڈیٹا ڈیلیٹ ہو جائے گا۔

اینڈرائیڈ ڈیٹا ریکوری
آپ کا فون اگر لاک ہو تو یہ طریقہ سب سے بہترین ہے کیوں کہ اس میں نہ تو آپ کو جی میل کی ضرورت ہو گی نہ ہی آپ کو فون سے کوئی بھی ڈیٹا ڈیلیٹ کرنا ہو گا۔

اس کے لئے آپ کو پہلے اپنے کمپیوٹر میں انڈرائیڈ ڈیٹا ریکوری سافٹ ویئر کو ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا۔ اس کے بعد آپ کو اپنے مین ونڈو میں ان لاٹ پر کلک کرنا ہوگا اور فون کو یو ایس بی کیبل کی مدد سے کمپیوٹر سے کنکٹ کرنا ہو گا۔ جس کے بعد آپ کو وہاں دی گئی ہدایات پر عمل کرنا ہوگا اور اس طرح آپ کو لاک فون منٹوں میں ان لاک ہو جائے گا

جی میل کی مدد سے فون ان لاک کرنا
فون میں کئی بار پاس ورڈ نہ یاد ہونے کے بعد بھی اگر پاسورڈ ڈالتے ہیں تو اس میں ایک فورگیٹ پیٹرن یا فورگیٹ کا ایک آپشن آئے گا، جسے آپ کو کلک کرنا ہے۔ اس کے بعد آپ کو اپنے گوگل اکاؤنٹ کا یوزر نیم اور پاسورڈ ڈال کر سائن ان کرنا ہوگا۔ اس کے بعد آپ نئے پاسورڈ ڈال کر فون کو ان لاک کرلیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا