spot_img

NCERT کی جانب سے سائبر خطرات پر ہائی الرٹ جاری

پاکستان کی نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم (NCERT) نے ایک ہائی پرائرٹی الرٹ جاری کیا ہے، جس میں ریاستی اداروں، مالیاتی نظام، میڈیا، اور اہم انفراسٹرکچر پر جدید سائبر حملوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ ان حملوں میں اسپیر فشنگ، میلویئر، ڈیپ فیکس، اور ڈس انفارمیشن شامل ہیں۔ NCERT نے اداروں کو زیرو ٹرسٹ ماڈل اپنانے، سافٹ ویئر اپڈیٹس، اور عوامی آگاہی بڑھانے کی ہدایت دی ہے۔

NCERT نے تمام اداروں کو تاکید کی ہے کہ وہ اپنے سائبر سسٹمز کی سکیورٹی کو فوری طور پر مضبوط بنائیں، اینٹی وائرس اور فائر وال اپڈیٹس کو یقینی بنائیں، حساس معلومات کی حفاظت کے لیے اضافی اقدامات کریں، اور مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں۔

ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہیکرز اور سائبر مجرم تنظیمیں، ممکنہ طور پر حساس ڈیٹا چوری کرنے یا سسٹمز کو متاثر کرنے کے لیے منظم حملے کر سکتی ہیں۔ اسی وجہ سے تمام سرکاری، نیم سرکاری اور نجی اداروں کو الرٹ رہنے اور سائبر حملوں کی روک تھام کے لیے پیشگی تیاری کی ہدایت دی گئی ہے۔

عوام الناس سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ انٹرنیٹ استعمال کرتے وقت احتیاط برتیں، غیر مصدقہ لنکس پر کلک کرنے سے گریز کریں، اور مشکوک ای میلز یا میسجز کا جواب دینے سے پہلے مکمل تحقیق کریں۔

NCERT کی جانب سے یہ الرٹ قومی سطح پر سائبر حملوں سے بچاؤ کی مہم کا حصہ ہے تاکہ ملک کی ڈیجیٹل سکیورٹی کو محفوظ بنایا جا سکے۔

Related Articles

- Advertisement -spot_img

Latest Articles