آنلائن پیسے کمانا!! موجودہ دور میں اگر کسی سے بھی مستقبل کے بارے میں پوچھا جائے تو شائد 85٪ لوگ یہی جواب دیں گے۔ بہت سے لوگ اس میں کامیاب بھی ہو رہے ہیں۔ پاکستان میں بھی آنلائن پیسے کمانے کی ایک دوڑ جاری ہے ۔ اس دوڑ کے اثرات اس صورت میں سامنے آئے کہ گزشتہ دو سے تین سال سے پاکستان فری لانسنگ کی دنیا میں چوتھا بڑا ملک ہے جو فری لانسنگ کی سروسز فراہم کر رہا ہے۔
پاکستانی نوجوانوں کی اکثریت کے نزدیک شائد آنلائن پیسے کمانے کا سب سے عام اور آسان ذریعہ فری لانسنگ ہی ہے۔ لیکن باوجود اس حقیقت کے، کہ پاکستان دنیا کا چوتھا بڑا فری لانسنگ خدمات فراہم کرنے والا ملک ہے، نوجوانوں کی بڑی تعداد کو رہنمائی کی ضرورت ہے۔
ایسا نہیں ہے کہ صرف فری لانسنگ ہی ہے جس کی مد د سے آپ پیسے کما سکتے ہیں۔ دنیا میں اور بھی شعبے ہیں جو آپ کو انٹرنیٹ کی مدد سے پیسے کمانے کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔ ان میں سے کس شعبے کا انتخاب کیا جائے، اس کا انحصار پوری طرح سے آپ کی دلچسپی اور شوق پر ہو گا۔
لیکن رہنمائی کی ضرورت بدستور رہے گی۔ آپ کو یہ دیکھنا ہو گا کہ جو سکِل آپ سیکھنا چاہ رہے ہیں اس کے لیے کتنا وقت درکار ہو گا۔ کیوں کہ آج کے دور میں وقت بہت قیمتی ہے۔ آپ جو بھی سکِل سیکھ رہے ہیں آپ کو یہ بھی دیکھنا ہو گا کہ اس کو سیکھنا کتنا آسان ہے۔ کیا یہ ایسی سکِل ہے جسے دو سے تین ماہ میں سیکھی جا سکتی ہے؟ تاکہ آپ اس سکِل کو بیچ کر جلد از جلد پیسے کمانا شروع کر سکیں۔ یا آپ کوئی ایسی سکِل سیکھنا چاہتے ہیں جو ایک سے دو سال میں سیکھی جا سکتی ہے۔
ہماری آج کی پوسٹ بھی اسی موضوع پر ہے۔ ہمیں دیکھیں گے کہ آنلائن پیسے کمانے کے لیے کونسی سکِلز ہیں جن کی بہت مانگ ہے، کونسی سکِلز کو سیکھنا قدرے آسان ہے اور وہ کم وقت میں سیکھی جا سکتی ہیں، کونسی ایسی سکِلز ہیں جو سیکھنے میں وقت تو لگتا ہے لیکن اگر ان پر عبور ہو جائے تو آپ بہت سا پیسہ کما سکتے ہیں۔
تو آئیے دیکھتے ہیں کہ کونسی سکِلز سیکھنے میں آسان اور کم وقت میں سیکھی جا سکتی ہیں، کونسی سکِلز قدرے مشکل ہیں اور ان کے لیے وقت درکار ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم دیکھیں گے دیگر ذرائع جن سے اپ انٹرنیٹ پر پیسے کما سکتے ہیں۔ تو چلئے شروع کرتے ہیں۔
آسان سکِلز
یہ الفاظ سننے میں تھوڑے حیران کن تو ضرور محسوس ہوں گے، کہ کونسی چیز ہے جو “آسان” بھی ہو سکتی ہے۔ لیکن ہم یہاں ذکر کریں گے اُن سکِلز کا جو سیکھنے میں قدرے آسان ہیں، جن کو آپ کم وقت میں سیکھ سکتے ہیں اور ان سکِلز کو مختلف فری لانسنگ پلیٹ فارمز پر فروخت کرکے آپ پیسے کما سکتے ہیں۔
درج ذیل کچھ آسان سکِلز ہیں جو کم مدت میں سیکھ کر آپ آنلائن پیسے کما سکتے ہیں:
1.Web development ( WordPress, Shopify without coding)
2.Android app development ( basics )
3.Graphic designing
4.Video editing
5.Video animation
6.Social media marketing
7.Digital marketing
8.Paid ads
9.SEO
10.Amazon virtual assistant
11.Content Writing
12.Copywriting
فری لانسنگ کی دنیا میں یہ تمام سکِلز ایسی ہیں جن کی بہت زیادہ مانگ ہے۔ آپ ان سکِلز میں سے کسی ایک پر بھی مہارت حاصل کر لیں تو آپ آسانی سے (اگر تسلسل کے ساتھ آرڈر ملتے رہیں) ماہانہ ایک اچھی رقم کما سکتے ہیں۔
ویب ڈیویلپمنٹ کی بات کی جائے تو اس میں آپ کو اگر کوئی پروگرامنگ لینگوئج نہیں بھی آتی تو کوئی بات نہیں۔ آپ ورڈپریس اور شاپیفائی وغیرہ پر کام کر سکتے ہیں جن کے لیے کوڈنگ کی مہارت کی ضرورت بالکل نہ ہونے کے برابر ہے۔ اور ورڈپریس کی ڈیمانڈ کا اندازہ اس بات سے لگا لیں کہ انٹرنیٹ پر موجود تمام ویب سائٹس کا 30٪ سے زیادہ حصہ ورڈپریس پر مشتمل ہے۔
دیگر سکِلز بھی اتنی ہی ڈیمانڈنگ ہیں۔ جب ویب سائٹس بنیں گی تو ساتھ SEO کی بھی ضرورت پڑے گی۔ فائیور اور دیگر فری لانسنگ پلیٹ فارمز پر SEO، سوشل میڈیا مارکیٹنگ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، کونٹینٹ رائٹر اور ایمازون ورجوئل اسسٹنٹ کی سروسز بہت زیادہ خریدی جا رہی ہیں۔
یہ سکلز قدرے آسان ہوتی ہیں ان سکلز کو سیکھنے کے لئے دو سے چھ ماہ کا وقت درکار ہوتا ہے۔ وقت کے ساتھ آپ کے کام میں نکھار آتا جاتا ہے اور آپ ماہر ہوتے جاتے ہیں۔ اور مزے کی بات یہ ہے کہ فری لانسنگ میں ان سکلز کی ڈیمانڈ زیادہ ہوتی اور کئی آسان سکلز والے فری لانسنگ میں مشکل سکلز والوں سے زیادہ earning بھی کر رہے ہوتے ہیں۔ بس اس کے لئے صبر، محنت، پورٹ فولیو اور کمیونیکیشن سکلز کی ضرورت ہوتی ہے۔
مشکل سکِلز
1.python( artificial intelligence)
2. Cloud computing
3.block chain development
4. Machine learning and data science
5.cyber security
6. Web Development( with coding )
7. Mobile app development ( with coding )
یہ سکلز مشکل اور ٹیکنیکل ہوتی ہیں اور ان کو سیکھنے کے لئے کم سے کم ایک سے دو سال کا وقت چاہئے ہوتا ہے۔ ان سکلز کی جاب میں زیادہ ڈیمانڈ ہوتی ہے ان سکلز میں ایکسپرٹس کی تنخواہ لاکھوں میں ہوتی ہے۔
یہ سکِلز ایسی ہیں جن کی فری لانسنگ میں تو اتنی زیادہ ڈیمانڈ نہیں ہوتی، لیکن بڑی کمپنیز میں ان سکِلز کو خاص اہمیت دی جاتی ہے۔ مستقبل قریب میں انٹرنیٹ بہت زیادہ ویب 3.0 پر مشتمل ہو گا۔ ویب کی اس جنریشن کا زیادہ تر انحصار مشین لرننگ، آرٹیفیشل انٹیلیجینس اور پائتھن جیسی ٹیکنالوجیز پر ہو گا۔
یہ سکِلز مشکل ہوتی ہیں لیکن ان پر عبور حاصل ہو جائے تو آپ کسی بھی بڑی کمپنی کا حصہ بن کر اچھے خاصے پیسے کما سکتے ہیں۔ سکیورٹی کو آج کے دور میں بہت زیادہ اہمیت حاصل ہے۔ کیوں کہ ہم جانتے ہیں کہ ڈیٹا کسی بھی کمپنی کا سب سے قیمتی اثاثہ ہوتا ہے۔ اس اہمیٹ کو دیکھتے ہوئے سائبر سکیورٹی کے ماہرین کی بھی بہت مانگ ہوتی ہے۔
اگرچہ ویب سائٹ سے ہر چیز ایپس کی طرف منتقل ہو رہی ہے، اب بھی ویب سائٹس کی اہمیت کم نہیں ہوئی۔ کیوں کہ آپ کے کاروبار کی تشہیر میں پہلا قدم ویب سائٹ ہی ہوتا ہے۔ لہٰذا، ویب اور موبائل ایپ ڈیویلپمنٹ کی سکِلز بھی نہایت اہمیت کی حامل ہیں۔
ای کامرس
ای کامرس آن لائن بزنس ہوتا ہے اور اس کا مقابلہ کسی سکل سے نہیں کیا جا سکتا۔ کیونکہ بزنس ہمیشہ بزنس ہوتا ہے آپ کا اپنا asset ہوتا ہے۔ اگر یہ کامیاب ہو جائے تو یہ سب سے بہترین ہے۔ لیکن اس میں انویسٹمنٹ چاہئے ہوتی ہے اور ہر بزنس میں کچھ رسک بھی موجود ہوتا ہے۔
ای کامرس بزنس کی کامیابی کے لیے کسی بھی دوسرے بزنس کی طرح اس کی بھی تشہیر کی ضرورت ہو گی۔ اگر آپ کسٹمرز کا اعتماد جیتنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو آپ کے لیے فائدہ ہو گا اور وہ آپ سے ہی خریداری کرنے کو ترجیح دیں گے۔ ای کامرس کا فائدہ یہ ہے کہ کسی بھی طرح کی صورتحال ہو، آپ گھر بیٹھے ہی اپنا بزنس چلا سکتے ہیں۔
پیسیوَ (Passive) انکم
Passive income ایسی انکم ہے جس کو ہم فری لانسنگ نہیں کہیں گے اور نہ ہی یہ ای کامرس میں آتی ہے۔ اس قسم کی کمائی میں بلاگنگ، یوٹیوب چینل سے آنے والے پیسے اور فیس بک پیج مونیٹائزئشن شامل ہوتے ہیں۔
بلاگنگ اور یوٹیوب چینل کے لیے ایک ہی طرح سے محنت درکار ہوتی ہے۔ شروع کرتے ہی نہ تو آپ کا چینل مشہور ہو جائے گا اور نہ ہی آپ کی بلاگنگ سائٹ پر ٹریفک پہلے دن آنا شروع ہو گی۔
بلاگنگ کے لیے آپ کو اپنی سائٹ کی SEO پر کام کرتے ہوئے اس کی رینکنگ پر توجہ دینی ہو گی، اسے ٹاپ رینکنگ پر لے کے آنا ہو گا۔ یوٹیوب چینل کا معاملہ بھی یہی ہے۔ آپ کو دونوں صورتوں میں جاندار اور معیاری مواد، مسلسل محنت اور تھوڑی سی اچھی قسمت بھی درکار ہو گی۔
کرپٹو کرنسی
کرپٹو کرنسی بلاشبہ ایک ایسا کام ہے جو رِسک سے بھرا پڑا ہے۔ ہمارے سامنے بہت سی مثالیں آتی ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ لوگ اس میں کئی کئی سال لگاتے ہیں لیکن کچھ پَل بھر میں امیر ہو جاتے ہیں اور کچھ ایسے ہوتے ہیں جو اپنی رقم گنوا بیٹھتے ہیں۔
اس میں سرمایہ کاری کرنے کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ شائد خود اس کا اس حد تک غیر یقینی ہونا ہے۔ آپ ایک ہی رات میں امیر بھی ہو سکتے ہیں اور ایک ہی رات میں اپنی جمع پونجی سے محروم بھی ہو سکتے ہیں۔ اس میں ایویسٹ کرنے کے لیے آپ کو تجربے کی ضرورت ہوتی ہے۔ تاکہ آپ کو پتہ ہو کب پیسہ لگانا چاہیے اور کب نکال لینا چاہیے۔
اس میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے ضرورت اس امر کی ہے کہ آپ کچھ اضافی پیسہ انویسٹ کریں تاکہ اگر کسی وجہ سے مارکیٹ کریش کر بھی جائے تو آپ محفوظ رہ سکیں۔
پاکستان میں آنلائن پیسے کمانے کے درست اور حقیقی طریقے صرف یہی ہیں۔ اس کے علاوہ زیادہ تر طریقے فراڈ ہیں جن سے آپ کو بچنا چاہیے۔